ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیرغلام سر و رخان کی کاوشیںرنگ لے آئیں، ٹیکسلا میں ڈرا ئیو نگ لائیسنسوںکے اجراء اورسرکاری ملازمین کے کا غذات کی تصدیق کیلئے ایک مکمل ٹریفک دفترقائم کر نے کی آئی جی پنجاب نے منظوری دے دی،آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات پرٹیکسلاجی ٹی روڈری سکیو15کی عمارت میںفوری طورپرکمپیوٹرائزڈ،ٹر یفک دفترقائم کرنے کے اقدامات پرعمل درآمد شر و ع،ایس پی پوٹھہارڈویژن سیدمحمدعلی شاہ نے آج ڈ ی ایس پی ناصرکاظمی کے ہمراہ ریسکیو15کی عمار ت،جسے ماضی میںعوامی معاونت سے تعمیرکیا گیا تھا،میںکمپیوٹرائزڈٹریفک آفس قائم کرنے کی خاطر تفصیلی دورہ کیا،اوربتایاکہ مذکورہ آفس میںڈرا ئیو نگ لائیسنیسوںکے اجراء کیلئے ’’لرننگ پرمٹ‘‘ کی منظوری اورسرکاری ملازمت اختیارکرنے والوںکی جانچ پڑتال کیلئے ویریفکیشن برانچ بھی قائم کی جا ئیگی،اس طرح راولپنڈی ٹریفک آفس میںلرننگ پرمٹ کے حصول اورڈرائیونگ لائیسنیسوںکے اجراء کیلئے عوامی دباوکونہ صرف کم کیاجاسکے گا،بلکہ تحصیل ٹیکسلاواہ کے عوام کومقامی طورپریہ سہولت میسرہوگی،اورلوگ راولپنڈی ویریفیکیشن برانچ میںجانے کی بجائے مقامی طورپرہی اپنے کاغذات کی تصحیح ودرستگی کرواسکیںگے،علاوہ ازیںڈرائیونگ لائیسنس کے حصول کے خواہشمندافرادکوبھی راولپنڈ ی کے باربارکے چکروںسے نجات حاصل ہوگی۔
وفاقی وزیرغلام سرورخان کی کاوشیںرنگ لے آئیں
Mar 11, 2020