ٹویوٹا موٹر زنے MAP کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈجیت لیا

Mar 11, 2020

کراچی (کامرس رپورٹر) انڈس موٹر کمپنی ( آئی ایم سی) نے گاڑیاں اسمبل کرنے کی کیٹگری میں بیسٹ کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ جیت لیا۔ ایوارڈ منیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) کی طرف سے ان کمپنیوں کے اعتراف اور اعزاز کے طور پر دیا گیا جنہوں نے 2019 کے دوران اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ ساتھ ترقی پسند انتظامی طور طریقوں کا مظاہرہ کیا۔چیف فنانشل آفیسر، آئی ایم سی محمد عباداللہ نے MAPکی طرف سے منعقدہ تقریب کے دوران یہ ایوارڈ وصول کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی، اسد عمر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات اور خصوصی اقدامات تھے۔آئی ایم سی پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والی بڑی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی ہے اور بڑے ٹیکس دہندہ گان میں شامل ہے۔ آئی ایم سی نے 2010 سے اب تک پانچ مرتبہ بیسٹ ان سیکٹر کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ جیتا ہے۔ آئی ایم سی چار مرتبہ اوورال انڈسٹریل کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈز جیت چکی ہے۔ایوارڈز کا فیصلہ گزشتہ تین سالوں کے دوران منافع کی ادائیگی کی بنیاد پر شارٹ لسٹنگ، مفصل مالی جائزہ، انتظامی طور طریقوں کا جائزہ اورانتظامیہ کے اراکین انٹرویوپر مشتمل چار مراحل کے ذریعے کیاجاتاہے۔ ایوارڈز کیلئے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اورغیر جانبدار ادار ے جس کی خدمات MAP کی طرف سے حاصل کی گئیں نے نتائج مرتب کئے۔علی اصغر جمالی، سی ای او آئی ایم سی نے کہا ’’ ایوارڈ کے حصول پر ہمیں بہت خوشی ہے۔ یہ ایوارڈز نہ صرف متنوع ہیں بلکہ یہ ایک مجموعی مقصد سے بھی منسلک ہیں جو انڈس موٹر کو آج کے دور سے کہیں زیادہ کامیاب اور بہتر بناتاہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا ’’بہترین کارکردگی مجموعی سالانہ نتائج پر منحصر ہوتی ہے ۔لہذا یہ منزل نہیں بلکہ ایک سفر ہے۔ـــ‘‘

مزیدخبریں