شیل پاکستان اور ویزا نے گرانڈ پرائز ونر کا اعلان کر دیا

Mar 11, 2020

کراچی(کامرس رپورٹر)شیل پاکستان لمٹیڈ(’’شیل پاکستان‘‘) اور ویزا (VISA) کے مشترکہ مقابلے’’گو ہوم ودھ لگڑری (Go Home with Luxury)‘‘ کے گرانڈ پرائز ونر کا اعلان کر دیا گیا ہے اور محترمہ رومانہ سہیل کو گرانڈ پرائزیعنی مرسیڈیز کار کا حقدار قرار دیا ہے۔اس مقابلے میں مرسیڈیز کار انعام کے طور پر رکھی گئی اور مقابلے کا مقصد کسٹمرز کوادائی کے متبادل طریقوں کے استعمال کے لیے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس سلسلیمیں یہ ایک خصوصی تقریب شیل پاکستان لمٹیڈ کے ڈیفنس سروس اسٹیشن پر منعقد ہوئی۔ مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والی خاتون، محترمہ رومانہ سہیل نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا،’’جب میں نے پہلی مرتبہ کال وصول کی تو میں یقین نہیں کر سکی کہ میں نے یہ مقابلہ جیت لیا ہے اور میں ایک ایسے بڑے انعام کی حقدار بن گئی ہوں۔ میں ہمیشہ شیل کے سروس اسٹیشن سے ایندھن ڈلواتی ہوں اور، جہاں تک مجھے یاد ہے، میں نے ہمیشہ اپنی فیملی اور دوستوں کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ بھی شیل کے سروس اسٹیشن سے ہی ایندھن ڈلوایا کریں۔میں شیل اور ویزا دونوں کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اور میری فیملی کو اِتنے بڑے انعام سے نوازا۔‘‘ اس موقع پر شیل پاکستان کے جنرل مینیجر، طحہٰ مغربی نے کہا:’’لگڑری کار جیتنا ہمیشہ ایک خواب ہوتا ہے اورہم چاہتے ہیں کہ ہمارے کسٹمرز اس بات کا تجربہ بھی کریں۔ اس مہم کے دوران، ہمیں بہت زبردست ریسپانس ملا۔ ہم مسلسل ایسے مواقع تلاش کرتے رہتے ہیں کی اپنے کسٹمرز کو ایسے ریوارڈز اور فوائد سے نوازیں جو اُن کے لیے بامقصد بھی ہوں۔ اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم نے اس مہم کو ویزا کے تعاون سے آرگنائز کیا۔ میں محترمہ رومانہ سہیل صاحبہ اور اُن کی فیملی کو دلی مبارکبادپیش کرتا ہوں۔‘‘ویزا کے کنٹری مینیجر، کامل خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’’صارفین کو ان کا کارڈ استعمال کرنے کیلیے حوصلہ افزائی کی صورت میں ہم انہیں ڈیجیٹل پیمنٹس کے فائدے پہنچانا اور نقدرقم کیمقابلے میں ڈیجیٹل ادائیگی کی ترجیح میں اضافے میں مدد کرناچاہتے ہیں۔مین شیل کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اس پروموشن کو چلانے کیلیے ہمارے ساتھ شراکت کی۔ اور بالکل نئی سیڈان جیتنے پر میں خوش قسمت خاتون، محترمہ رومانہ سہیل صاحبہ اور ان کی فیملی کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

مزیدخبریں