قرۃ العین حیدر ادب کی دنیا کا ایک ایسا نام ہے جو کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ جدید افسانوی ادب میں محترمہ کو ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ قرۃ العین حیدر کا تخیلی فیضان بنیادی طور پر عمرانی ہے اور ایک لحاظ سے عبدالحلیم شرر اور پریم چند کی روایت سے منسلک ہے۔ ہم عصر ادیبوں بالخصوص افسانوی ادب سے متعلق شخصیات میں انہیں یہ امتیاز حاصل ہے کہ زبان و ادب کی مشرقی روایات کے ایک رچے ہوئے شعور کے ساتھ وہ مغرب کی فنی اور تہذیبی روایتوں سے تخلیقی سطح پر استفادہ کرنے کی حد تک واقف ہیں۔ آگ کا دریا‘ چاندنی بیگم‘ گردش ِ رنگِ چمن‘ پت چھڑ کی آواز جیسے بہترین ناولوں کے گہرے نقوش آج بھی قارئین کے دل و دماغ پر چھائے ہوئے ہیں۔ زیر نظر کتاب انکے بہترین افسانوں کا مجموعہ ہے جو 22 افسانوں پر مشتمل ہے۔ خوبصورت ٹائٹل کے ساتھ یہ افسانوی مجموعہ چودھری اکیڈمی الفضل مارکیٹ ‘ اردو بازار لاہور نے شائع کی ہے جس کی قیمت 450/- روپے ہے۔ اسٹاکسٹ: پنجاب بک ڈپو الفضل مارکیٹ ازدو بازار لاہور۔ (تبصرہ… ڈاکٹر سلیم اختر)