شاہ محمود کی حماد اظہرسے ملاقات،ملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد /سٹاف رپورٹر/ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے غیر روایتی اور جدید معاشی و سماجی اقدامات کے باعث ملک درست سمت میں گامزن ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر سے ملاقات کے دوران انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران ملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال جب کہ بین الاقوامی سیاسی صورت حال اور خطے کے حالات کے پیش نظر ملک میں کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی باھمی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت کی معاشی اور سماجی پالیسیوں کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے۔

ای پیپر دی نیشن