اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)59ویں نیشنل امیچور گولف چیمپئن شپ 2020کل12مارچ جمعرات سے اسلام آباد گولف کلب میں شروع ہو گی جس میں قومی گولفرز کے علاوہ سری لنکن ٹیم بھی شرکت کرے گی جبکہ کرونا کے باعث دیگر ممالک کی ٹیمیں اس چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کر رہی ہیں۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹرو فیڈرل گولف ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر علی حیدر نے فیڈرل گالف ایسوسی ایشن کے صدرزاہد ارباب،اسلام آباد کلب کے سیکرٹری شہریار مرزا،کرنل زاہد اقبال اور محمود عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی حیدر نے کہا کہ اسلام آباد کلب کے تعاون سے 15مارچ تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میںقومی گولفرز کے علاوہ سری لنکا کی گولف ٹیم جے وردھنے ٹرافی کے ساتھ چیمپئن شپ میںشرکت کرے گی جبکہ دیکر ممالک کے گولفرز کرونا وائرس کی وجہ سے چیمپیئن شپ میں شرکت نہیں کر رہے۔انہوں نے بتایا کہ امیچور مینز کیٹیگری میں 100،سینئر امیچور مینز کیٹیگری میں 50جبکہ امیچور لیڈیز کیٹیگری میں 25گالفرز شرکت کریں گی۔ امیچور مینز کیٹیگری کے مقابلے 12سے15مارچ تک ہوں گے جو کہ 72ہولز پر مشتمل ہونگے۔سینئر امیچور مینز کیٹیگری کے مقابلے 12سے14مارچ تک 54ہولز پر مشتمل جبکہ امیچور لیڈیز کیٹیگری کے مقابلے13سے15مارچ تک 54ہولز پر کھیلے جائیں گے۔سری لنکن ٹیم جے وردھنے ٹرافی کیساتھ نیشنل ایونٹ میں بھی حصہ لیں گی۔یہ ایونٹ 12مارچ کو 18ہولز پر مشتمل ہوگا۔
59ویں نیشنل امیچور گولف چیمپئن شپ 12 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہو گی
Mar 11, 2020