پشاور(بیورو رپورٹ)خیبرپختونخوا انڈر21 گیمز میں انٹر ریجنل ہاکی چیمپئن شپ پشاور ریجن نے جیت لی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مردان ریجن کو سڈن ڈیتھ کے ذریعہ چھ پانچ سے شکست ، ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس رضی اﷲ ، ریجنل سپورٹس آفیسر ہری پور احمد زمان ، پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انٹر نیشنل کوچ ضیاء الرحمان بنوری سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورمیں انٹر ریجنل ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل پشاور اور مردان ریجنل کے مابین کھیلاگیا جس میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا ، مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابررہی پنٹلی سٹروک میں بھی دونوں ٹیموں نے پانچ پانچ گول سے برابر رہی جس کے بعد سڈن ڈیتھ میں پشاور نے گول کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی ۔