جانوروں کا غیر قانونی شکار کرنے والوں نے کینیا میں نایاب سفید رنگ کے دو زرافوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ماحولیات کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے بتایا ہے کہ پولیس کو مادہ زرافے اور اس کے بچے کی باقیات شمالی مشرقی کینیا کی گریسا کاو¿نٹی سے ملی ہیں۔ تیسرا زرافہ زندہ ہے اور خیال ہے کہ وہ اب دنیا کا آخری سفید زرافہ ہے۔کینیا کی اسحاق بنی ہیرولا کمیونٹی کنزروینسی کے منتظم محمد احمد نور نے بتایا کہ ان زرافوں کو آخری بار تین ماہ پہلے دیکھا گیا تھا۔ ان کا مارا جانا کمیونٹی اور کینیا کے لیے بہت دکھ کا باعث ہے۔سفید زرافوں کو مارنے والوں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔کینیا کے محکمہ جنگلی حیات نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔افریقہ وائلڈ لائف فاونڈیشن کے مطابق 30 سال میں زرافوں کی 40 فیصد آبادی ختم ہوچکی ہے۔ 1985ءمیں ان کی آبادی ایک لاکھ 55 ہزار تھی جو 2015 میں 97 ہزار رہ گئی تھی۔
کینیا:غیر قانونی شکارکرنے والوں نے 2 سفید نایاب زرافوں کو ہلاک کردیا
Mar 11, 2020 | 11:54