وزیراعلیٰ بلوچستان نےکورونا وائرس سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا

Mar 11, 2020 | 13:40

ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ بلوچستان نےکورونا وائرس سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا
وزیراعلیٰ بلوچستان نےکورونا وائرس سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کا جائزہ لینے کے لئے آج اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت  اجلاس میں کوروناوائرس کی روک تھام ، احتیاطی تدابیراورزائرین کی واپسی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیف سیکریٹری محکمہ صحت دیگر متعلقہ حکام اور انتظامی افسران اجلاس میں شریک ہونگے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کی حکمت عملی کا از سر نو تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ۔ کوئٹہ میں قرنطینہ اور آئیسولیشن مراکز کے قیام اور دیگر تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ اجلاس میں متعلقہ عہدیدار وزیراعلی ٰ کو تفتان بارڈر کے قریب کئے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔


قبل ازیں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں پہلے کوروناوائرس کیس کی تصدیق کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپیغام میں  وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کوروناوائرس سے متاثرہ بچہ فاطمہ جناح ہسپتال میں زیرعلاج ہے اور متاثرہ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے  کل کیسز کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں مہلک کورونا وائرس کے لئے دو نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔محکمہ صحت سندھ نے تصدیق کی ہے کہ ایک مریض صحت یاب ہو کر واپس گھر بھیج دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں