دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1لاکھ10ہزار سے بڑھ گئی:ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے باعث مزید 203 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 4ہزار12 ہوگئی ہے۔ پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے 1 لاکھ 13 ہزار 702 مصدقہ مریضوں کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں، یہ تعداد گزشتہ روز کی نسبت 4ہزار125 زائد ہے، ان نئے مریضوں میں سے 4ہزار105 مریض چین کے باہر موجود ہیں۔برونائی، منگولیا، قبرص، گا رنسی اور پاناما میں نوول کرونا وائرس کے پہلے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک اور علاقوں کی تعداد 109 ہوگئی ہے۔ڈبلیو ایچ او نے شمالی مقدونیہ، پولینڈ اور پاکستان کیلئے وائرس کی ترسیل کی صرف درآمدی مریضوں سے مقامی ترسیل کی نظرثانی شدہ درجہ بندی کی،اس کے باوجود ان ممالک اور علاقوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جہاں مقامی سطح پر چین کے علاوہ ترسیل 61 تک پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن