امریکا :کرونا وائرس, ٹیسٹ اور علاج کے اخراجات انشورنس کمپنیاں ادا کریں گی

امریکا میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ اور مریض کے علاج کے اخراجات انشورنس کمپنیاں ادا کریں گی، امریکی انشورنس کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسر کو وائٹ ہاﺅس بلا کر ہدایات جاری کر دی گئیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے تصدیق کردی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی انشورنس کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسر کو وائٹ ہاﺅس بلایا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے وائٹ ہاﺅس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے 40لاکھ افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہونگے۔اس کے تمام اخراجات انشورنس کپنیاں ادا کریں گی۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی کورونا کا مریض ہے تو اس کے علاج کے اخراجات بھی انشورنس کمپنیاں ہی ادا کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن