سعودی وزارت تجارت کے مطابق 2019ءکے دوران یومیہ 2739 نقلی چارجراور الیکٹرانک اشیا ضبط کی گئیں۔ یہ تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔الوطن اخبار کے مطابق سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے بتایا کہ آرگنائزیشن چارجرز کے حوالے سے اپنے سٹینڈرڈ مقرر کیے ہوئے ہے۔چارجر درآمد کرنے والے تاجروں کو اس کا پابند بنایا جارہا ہے۔ تاجروں پر ایک پابندی یہ لگائی گئی ہے کہ وہ کوئی بھی چارجر سعودی مارکیٹ میں لانے سے قبل بین الاقوامی سرٹیفکیٹ ضرور حاصل کریں۔سٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے ایک اور پابندی یہ لگائی ہے کہ درآمد کرنے والا تاجر فیکٹری سے براہ راست رابطہ کرے۔ یہ پابندی اس لیے لگائی گئی ہے تاکہ سعودی بازاروں کو نقلی چارجر سے بچایا جاسکے۔
سعودی عرب: 10 لاکھ نقلی چارجراور الیکڑانک اشیاءضبط
Mar 11, 2020 | 14:21