سعودی عرب میں حج سکیورٹی اہلکار اردو سمیت 5 زبانیں سیکھیں گے ۔حج پر آنے والے سب سے زیادہ زائرین انگریزی، اردو، فارسی، فرانسیسی اور ترکی زبانیں بولنے والے ہوتے ہیں۔ اس لیے سعودی حکام حج پر آنے والوں کے ساتھ افہام و تفہیم کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کو 5 زبانوں کا کورس کرائیں گے۔مکہ اخبار کے مطابق سعودی ای یونیورسٹی سکیورٹی اہلکاروں کو اردو، فارسی، فرانسیسی، انگریزی اور ترکی زبانوں کا کورس آن لائن کرائے گی۔اس مقصد کے لیے مکہ مکرمہ کی پولیس اور یونیورسٹی کے درمیان جدہ گورنر ہاﺅس میں شہزادہ خالد الفیصل کی موجودگی میں تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔مکہ کی پولیس، گشتی سکیورٹی دستوں میں شامل اہلکار، ٹریفک اور روڈ سکیورٹی فورس کے اہلکار 5 زبانیں سیکھیں گے۔