جاپان کے نگران جوہری ادارے کا کہنا ہے کہ ناکارہ ف±وک±وشیما دائی ایچی جوہری بجلی گھر کے اردگرد تابکاری کی سطح 2011 کی سطح کے مقابلے میں تقریباً ایک چوتھائی رہ گئی ہے۔ جوہری نگران ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ ستمبر میں پیمائش کردہ تابکاری کی سطح اکتوبر 2011 میں ریکارڈ کردہ سطح سے تقریباً 78 فیصد کم ہے۔2011 کے حادثے کے بعد سے حکام پلانٹ کے گرد 80 کلومیٹر کے دائرے میں باقاعدگی سے تابکاری کی پیمائش کر رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کمی کی بڑی وجہ وقت گزرنے کے ساتھ تابکار مواد سے خارج ہونے والی تابکاری کی سطح میں کمی آنا ہے۔ انہوں نے اس کی ایک اور وجہ تابکاری صاف کرنے کے کام اور بارش کو قرار دیا ہے جو نقصان دہ مادوں کو بہا لے گئی ہے۔
جاپان: فوکوشیما دائی ایچی بجلی گھر کے اردگرد تابکاری میں 78 فیصد کمی
Mar 11, 2020 | 14:51