ادلب میں مشترکہ گشت کے لیے روس اور ترکی کے نمائندوں کی ملاقات

ایک روسی فوجی وفد ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچ گیا ہے۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق اس وفد نے 5 مارچ کو طے پانے والے ادلب معاہدے پر مزید مشاورت شروع کردی ہے۔ یہ اجلاس ترک وزارت دفاع میں ہوا۔واضح رہے کہ روس اور ترکی کے سربراہان نے5 تاریخ کو ماسکو میں ادلب کے حوالے سے ایک معاہدہ طے کیا تھا۔ جس کے مطابق دونوں ممالک نے اتفاق کیا تھا کہ ادلیب کی اہم شاہراہ ایم 4کے جنوبی اور مشرقی دونوں کناروں کے 6 کلو میٹر کے فاصلے کے اندر سلامتی راہداری قائم کی جائے گی۔ 15مارچ سے روس اور ترکی اس موٹر وے کے قریب مشترکہ گشت کا آغاز کریں گے۔معاہدے کے مطابق یہ طے پایا تھا کہ روس اور ترکی اس سلامتی راہداری کی تفصیلات کے بارے میں مزید مذاکرات کریں گے اور اس حوالے سے 7 دن کے اندر اتفاق رائے حاصل کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن