معروف امریکی پاپ گلوکارہ و اداکارہ 27 سالہ سلینا گومز نے انکشاف کیا کہ ان کی زندگی میں ایسے کئی مواقع آئے جب انہوں نے خود کو بےحد تنہا محسوس کیا، لیکن لوگ اس بات پر یقین نہیں کرتے کیوں کہ سب کا ایسا ماننا ہے کہ ایک اسٹار کبھی تنہا نہیں ہوسکتا۔ امریکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سلینا گومز نے اپنے رشتوں اور زندگی کے بارے میں بات چیت کی۔ سلینا گومز نے انکشاف کیا کہ ان کی زندگی میں ایسے کئی مواقع آئے جب انہوں نے خود کو بےحد تنہا محسوس کیا، لیکن لوگ اس بات پر یقین نہیں کرتے کیوں کہ سب کا ایسا ماننا ہے کہ ایک اسٹار کبھی تنہا نہیں ہوسکتا۔ سلینا گومز کا کہنا تھا کہ کچھ ایسے دن ہوتے جب میں سو کر اٹھتی اور کافی پریشان ہوتی تو اس وقت مجھے ایسا لگتا جیسے میں ہمیشہ تنہا رہوں گی تاہم دنیا میں ہر کسی کے لیے کوئی نہ کوئی موجود ہے۔