ای او بی آئی کی پنشن کو 8500کردیا ہے اس کو 15ہزار تک لے کرجائیں گے۔ علی محمدخان

وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہاہے کہا ای او بی آئی کی پنشن کو 8500کردیا ہے اس کو 15ہزار تک لے کرجائیں گے۔مسلم لیگ کوحکومت میں پنشنر ز کاخیال نہیں آیا ایک گھر 8500روپے میں نہیں چل سکتاہے ۔اپوزیشن نے الزام لگایاکہ حکومت کی غیرذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے زراعت تباہ ہوگئی ہے ،حکومتی رویہ پر مسلم لیگ ن نے واک آوٹ کردیا۔قومی اسمبلی کااجلاس 12مارچ جمعہ تک ملتوی کردیاگیا۔ ان خیالات کااظہاروزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی طرف سے تو جہ دلاؤ نوٹس کاجواب دیتے ہوئے کیا۔وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہاکہ ای او بی آئی کی پنشن کو 8500کردیا ہے اس کو 15ہزار تک لے کرجائیں گے۔ مرتضی جاوید عباسی کو حکومت جانے کے بعد پنشنرز کا خیال آیا ہے ہمیں حکومت کے اندر پنشنرز کا خیال آیا ہے 8500میں کسی کا گھر نہیں چل سکتا ہے ہم 15ہزار کریں گے،کابینہ سے اس کی منظوری نہیں ہوئی ہے ،جلد ہوجائے گی۔بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ بلوچستان کے ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے۔کرونا وائرس وباء ہے، تفتان باڈر میرے حلقے میں ہے بلوچستان کا باڈر بہت بڑا ہے اس پر لوگوں کیسے روکا جائے۔کوئٹہ میں ایک بچے کو کرونا وائرس ہوا ہے اگر لوگوں کو تفتان پر روکا ہے تو کس طرح کوئٹہ میں بچے کو کرونا ہوگیا۔مسلم لیگ ن کے راو امجد نے کہاکہ فخر امام کو زراعت پر تقریر کرنے نہیں دی گئی، زراعت میں کسی کی دلچسپی نہیں ہے، ایوان میں فوڈ سیکرٹری بھی نہیں ہے۔ان کی غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے زراعت تباہ ہوگئی ہے، میں اس پرواک آؤٹ کرتاہوں جس پر وہ واک آوٹ کرگئے جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس 12مارچ بروز جمعہ تک ملتوی کردیا۔ 

ای پیپر دی نیشن