ایران کی بھارت میں حکومت کےحامی ہندو بلوائیوں کےہاتھوں مسلمانوں کےقتل عام اورمساجد کوشہید کرنے کی مذمت

ایران نے بھارت میں حکومت کے حامی ہندو بلوائیوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام اور مساجد کو شہید کرنے کی مذمت کی ہے اور نئی دلی پر زور دیا ہے کہ  یہ مجرمانہ کارروائیاں بند کرانے کےلئے فوری اقدامات کرے۔

 ایک بیان میں ایران کی اسمبلی  آف ایکسپرٹس نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں مظلوم بھارتی مسلمانوں کی ہولناک اور خون ریز دل دہلا دینےوالی تصاویر اور خبریں ہر آزاد انسان کےلئے انتہائی افسوسناک اور پریشان کن ہیں۔

 اس سے پہلے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی  خامنہ ای نے بھی بھارتی حکومت کو خبردار کیا کہ مسلمانوں کا مسلسل قتل عام نئی دلی کو مسلم دنیا میں تنہا کرکے رکھ دے گا۔

ای پیپر دی نیشن