کراچی بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دو ارب  پینتیس کروڑ کا ریلیف دید گیا

اسلام آباد (قاضی بلال /وقائع نگار خصوصی)کراچی بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دو ارب پینتیس کروڑ کا ریلیف دید گیا اس حوالے نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا فیول ایڈجسٹمنٹ نوٹیفکیشن کے بعد کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 2.3 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ جولائی 2019 سے مئی 2020 میں نیپرا کے مطابق کراچی کیبجلی صارفین کیلئے قیمتوں میں زیادہ  سے زیادہ  1.2 روپے اضافے اور  2.13 روپے کمی کی گئی ہے۔جولائی 2019 سے مئی 2020 کے  فیول ایڈجسٹمنٹ کا فی یونٹ امپیکٹ صارفین کیلئے مجموعی طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا باعث بنے گا۔ یہ نیٹ امپیکٹ صارفین کی بجلی کے مجوزہ دورانیے میں استعمال پر منحصر ہے۔

ای پیپر دی نیشن