تعلیمی اداروں کوبند کرنے کے حوالے سے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، ملک ابرار

Mar 11, 2021

 اسلام آباد(نا مہ نگار)آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حوالے سے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا ہے،حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے معاملے پر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین نے کہا ہے کہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن اس حوالے یس حکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے،شاپنگ مالز، ایئرپورٹس سمیت تمام ادارے کھلے ہیں،قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بھی ہورہے ہیں، ایسے حالات میں اسکولز کی بندش قبول نہیں، ملک ابرارنے کہا کہ حکومت فوری طور پرتعلیمی اداروں کو بند کر نے کے حوالے سے فیصلے پر نظرثانی کرے،زبردستی اسکولز بند کرائے گئے تو پی ڈی ایم کے احتجاج میں شریک ہوں گے، ملک ابرارنے مزید کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے تدریسی عمل بحال رکھا جائے۔

مزیدخبریں