کسان تحریک تیز ہمریانہ اسمبلی،بی جے پی کیخلاف آج تحریک عدم اعتماد پیش کی جائیگی

Mar 11, 2021

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) متنازعہ زرعی قوانین کیخلاف بھارتی کسانوں کے احتجاج کو ساڑھے 3 ماہ مکمل ہو گئے۔ لوک سبھا کے اجلاس میں پنجابی رکن ہرسمرت کور بادل نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انکا کہنا تھا سرکار کا مؤقف کہ قوانین کسانوں کے مفاد میں ہیں، غلط ہے۔ ٹکری بارڈر پر احتجاج کے دوران جان دینے والے سکھ کارکن کے خاندان نے سرکار سے انصاف اور بچوں کی کفالت کیلئے فنڈز فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ کسانوں نے پارلیمنٹ کے سامنے ٹریکٹر مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ احتجاج میں شرکت کیلئے مزید ہزاروں کسان ہریانہ سے نئی دہلی پہنچ گئے۔ ہریانہ اسمبلی میں آج بی جے پی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائیگی۔ اپوزیشن کانگریس تحریک پیش کرے گی۔ کسان رہنما نریندرا ٹکیٹ نے اعلان کیا جب تک مودی کا اقتدار ہے ہم احتجاج کیلئے تیار ہیں۔ انتہا پسند مودی کے اقتدار کے ساڑھے 3 برس باقی ہیں۔

مزیدخبریں