واشنگٹن/اوٹاوا(صباح نیوز)سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے برطانوی شاہی خاندان کی رکن میگن مارکل کی حمایت میں آواز بلند کر دی ہے۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگن مارکل کا انٹرویو دل دہلا دینے والا تھا۔سابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وقت بدل چکا ہے۔ یہ 2021 ہے۔ میگن نے اپنا سر نہیں جھکایا۔ وہ اپنی زندگی جینا چاہتی ہے اور یہ اس کا حق ہے۔دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے برطانوی شاہی خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ابھی بادشاہت کے خاتمے سے متعلق گفتگو کا وقت نہیں، حکومت بادشاہت کے خاتمے سے متعلق آئینی بحث میں نہیں پڑنا چاہتی۔