اعجاز جاکھرانی کی ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل خارج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے مشیر وزیراعلی سندھ اعجاز جاکھرانی کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل خارج کردی۔ اعجاز جاکھرانی نے ہائیکورٹ کے فیصلے میں دی گئی آبزرویشنز ختم کرنے کے لیے اپیل دائر کی تھی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا اگر آپکو ریلیف چاہیے تو نیب کا ادارہ اور قانون طریقہ کار موجود ہے۔ اعجاز جاکھرانی پر جیکب آباد میں چوالیس ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ نیب سندھ نے اعجاز جاکھرانی کے خلاف دو ریفرنس دائر کر رکھے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن