مغربی بنگال میں ممتابینر جی، کیرالہ میں لیفٹ اتحاد میدان ما ر سکتا ہے

Mar 11, 2021

اسلام آباد (عبداللہ شاد-خبر نگار خصوصی) بھارت میں مغربی بنگال، کیرالہ، تامل ناڈو، آسام اور پانڈی چری میں انتخابی مہم عروج پر ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ابھی تک کی صورتحال کے مطابق مغربی بنگال میں ترنمول کانگرس 154 نشستیں حاصل کر کے اقتدار میں برقرار رہ سکتی ہے جبکہ بی جے پی کو 107 نشستوں پر سبقت حاصل ہے۔ یوں ٹی ایم سی ہی اقتدار میں رہے گی مگر اس کی سیٹیں 211 سے بہت کم ہو جائینگی۔ اگر کیرالہ کی بات کریں تو یہاں بائیں بازو کا اتحاد اقتدار میں برقرار رہے گا اور بی جے پی کو یہاں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تامل ناڈو میں بڑی تبدیلی آنے کا امکان ہے اور یہاں اے آئی ڈی ایم کے اتحاد کو صرف 65 نشستیں حاصل ہونگی جبکہ یو پی اے اتحاد لگ بھگ 158 سیٹوں سے میدان مار سکتا ہے۔ آسام اور پانڈی چری میں فی الوقف بی جے پی کے اتحاد این ڈی اے کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ 

مزیدخبریں