ماضی کی معروف اداکارہ زیبا کی انجیو گرافی مکمل، خطرے کی بات نہیں، بیٹی ثمینہ

Mar 11, 2021

لاہور (عنبرین فاطمہ۔ میگزین رپورٹ) ماضی کی معروف اداکارہ زیبا محمد علی جو کے عارضہ دل میں مبتلا ہو کر اے ایف آئی سی ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہیں۔ ان کی بیٹی ثمینہ علی نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کی اور بتایا کہ ڈاکٹرز نے ان کی والدہ زیبا کی انجیوگرافی کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے اب چار روز کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کی جائیگی۔

مزیدخبریں