باہتر(نامہ نگار)علاقہ نلہ میں پی ٹی آئی کے سرگرم نوجوان رہنماء ملک جواد مقصود نے کہا ہے کہ علاقہ نلہ بالخصوص باہتر اور گردو نواح کے علاقوں سے صفائی کے حوالے سے خصوصی اقدامات اُٹھانے پر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ ملک عظیم شوکت اعوان اور چیف آفیسر حاجی خان بادشاہ سمیت تحصیل انتظامیہ کے دیگر متعلقہ افسران کے ممنو ن و مشکور ہیں کہ جنہوں نے ہماری درخواست پر فوری طور پر ا یکشن لیتے ہوئے علاقہ بھر سے گندگی کے ڈھیروں اور نالوں کی صفائی کے لیے عملے کے ساتھ ساتھ ہیوی مشینری کو بھیجا یقینا اُن کے اس اقدام سے عام آدمی کو صحت و صفائی کے حوالے سے درپیش مشکلات میں واضح کمی آئے گی ملک جواد مقصود نے مزید کہا کہ صفائی نصف ایمان اور ہمارے معا شر ے کا اہم جزو ہے اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی طرف سے تحصیل بھر میں ہفتہ صفائی کا انعقاد کرنا انتہائی ا حسن اقدام ہے تحصیل فتح جنگ کے لیے ملک شو کت عظیم اعوان کی خدمات قابلِ ستائش ہیں انہوں نے ہر فلاحی منصوبے میں ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کرتے ہوئے بھر پور تعاون کیا ہے ۔
اے سی فتح جنگ تعمیر و ترقی کیلئے بہترین اقدامات کر رہے ہیں: جواد مقصود
Mar 11, 2021