تربیلا (نامہ نگار)موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی رشیا کے علاقے سائبیریا سے ہجرت کرکے آنیوالی مہما ن مرغابیوں کا شکار پورے دھڑلے کے ساتھ جاری ہے۔ واضح رہے کہ سردیوں کے موسم کا آغاز ہوتے ہی سائبیریا سے گرم پانیوں کی تلاش میں بحیرہ عرب کی جانب ہجرت کے دوران تربیلا ڈیم اور غازی بھروٹھا پراجیکٹ کے کے بیراج کی پانیوں اور دریائے سندھ کے بیلہ جات،ناڑیاں،ساحلی کنارے اور گرین بیلٹس انکے سفری مسکن ہیں جہاں پڑا کے دوران قدرت کی اس خوبصورت آبی حیات کا بے دردی شکار پورے عروج پر ہے۔ بے رحم شکاری اپنے ذوق کی تسکین کیلئے فائرنگ کرکے مہمان مرغابیوں کی ڈاروں کی ڈاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس سے سائبیرین مرغابیوں کی نسل کشی کا خطر ہ پیدا ہوگیا ہے۔