کرم پور (نامہ نگار) کرم پور کے مقامی زمیندران ،کاشتکاران راؤ ذوالفقارعلی معصومی، میاں عرفان اقبال بورانہ،،مہر اختر عباس نول، چوہدری محمد جمیل،سید غوث اقبال شاہ،چوہدری رمیض،نے کہاکہ کرم پور اور گرد نواع میں دہلو مائنر، سورو ثانی مائنر،غلام واہ مائنر،بورانہ مائنراور شماہی نہریں پچھلے 3ماہ سے بند پڑی ہیں۔پانی کی بندش کے باعث مصنوعی طریقے سے گندم اور دیگر فصلوں کو پانی لگانا مشکل ہو رہا ہے۔ گندم، مکئی،چارہ،اور دیگر فصلیں خشک ہورہی ہیں۔جس سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔حکومت پنجاب فوری طور پر نہروں میں پانی مہیا کرے۔