ابوظہبی ٹیسٹ‘ افغانستان نے 3 وکٹوں پر 307 رنز بنا لئے

ملتان (سپورٹس ڈیسک) ابوظہبی ٹیسٹ میچ میں افغانستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز بنا لئے جبکہ اسکی 7 وکٹیں باقی ہیں ۔ ابوظہبی کے مقام پر کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ  میچ میں کھیل کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 3 کھلاڑی آؤٹ پر 307 رنز بنا لئے اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپننگ بلے باز جاوید احمد 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ رحمت شاہ 23  رنز بنانے میں کامیاب رہے تیسری وکٹ ابراہیم زردان کی گری جنہوں نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ اصغر افغان 106 اور حشمت اللہ 86 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ زمبابوے کی طرف سے وکٹر نے آؤچی اور ریان بُرل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آج کھیل کا دوسرا روز ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...