کراچی (اسپورٹس ڈیسک) ابو ظبی میں افغانستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن افغانستان نے پہلے دن کھیل کے اختتام تک3وکٹ کے نقصان پر 307رنز بنالیے ہیں۔ افغانستان کی جانب سے اوپنر ابراہیم زردان نے 72، جاوید احمدی نے 2، رحمت شاہ نے 23، رنز بنائے۔ وکٹ پر اس وقت حشمت اللہ اور اصغر افغان موجود ہیں، دونوں نے بالترتیب 86 اور 106 رنز بنارکھے ہیں۔ زمبابوے کی جانب سے وکٹر اور بوری نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی جب کہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔ خیال رہے کہ سیریز میں مہمان زمبابوے کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔