لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) پاکستان انٹر بورڈ ہاکی چیمپین شپ کے فائنل میچ میں تعلیمی بورڈ بہاولپور نے تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کو 2.1 سے شکست دے کر چیمپین کااعزاز اپنے نام کرلیا، جس میں فاتح ٹیم کی جانب سے پلوشہ اور سونیا نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ میزبان تعلیمی لاڑکانہ بورڈ کی جانب سے راحیلا عباسی نے واحد گول گول کیا، تیسری پوزیشن کی میچ میں مردان بورڈ نے سکھر بورڈ کو 2.0 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی جس میں فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان ندا نے دو گول سکور کیے۔ تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے چیئرمین ڈاکٹر احمد علی نے کھلاڑیوں اور آفیشلس میں سرٹیفکیٹس، میڈلز، شیلڈ س اور ٹرافیز تقسیم کیں۔