آئی سی سی کا بھارتی سینئر افسر بد عنوانی کے الزام میں زیر عتاب

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) منو سوہنے کو  بدعنوانی کے الزامات پر جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے منو سوہنے 2 سال سے آئی سی سی کے سی ای او ہیں اور معاہدے کے تحت ان کا ایک سال مزید باقی ہے۔ منوسوہنے کے خلاف ایک غیر جانبدار عالمی ایجنسی نے تحقیقات کی تھیں اور الزامات ثابت ہونے پر آئی سی سی نے انہیں جبری رخصت پر بھیج دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے منو سوہنے پر لگنے والے الزامات کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہمبھارتی ویب سائیٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں تعینات ایک سینئر افسر کی مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات کیلئے برطانیہ کی ایک کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جس نے مختلف ملازمین اور متعلقہ شخصیت کے انٹرویو کئے۔ابتدائی تحقیقات میں سینئر افسر پر آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے معاملات پر اثر انداز ہونے، آئی سی سی میڈیا رائٹس کے معاملے میں مداخلت، ساتھی ملازمین کو ہراساں کرنے سمیت مختلف الزامات سامنے آئے ہیں، فی الحال اس آفیشل کو رخصت پر بھیجا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...