ملک میں طبی و تشخیصی آلات کی کمی  کافوری نوٹس لیا جائے،میاں زاہد حسین  

کراچی (کامرس رپورٹر ) نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں طبی و تشخیصی آلات کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کرے ورنہ ملک بھر میں سرکاری اور نجی ہسپتالوں کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے جس سے ملک میں صحت عامہ کا نیا بحران جنم لے سکتا ہے،طبی آلات میں تھرما میٹر ماسک اور سرنج سے لے کر ایم آر آئی مشینیںجبکہ تشخیصی آلات میں بلڈ شوگر سے لے کر کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں جنھیں کسی قیمت پر نایاب نہ ہونے دیا جائے۔میاں زاہد حسین نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے2017 میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر طبی آلات کے متعلق قوانین بنائے تھے جنھیں اتنا سخت رکھا گیا کہ ان پر عمل درآمد اکثریت کے لئے ناممکن ہو گیا، گزشتہ تین سالوںمیں دو ہزار مصنوعات کو رجسٹر کیا گیا ہے مگر 48 ہزار کے قریب آلات و کٹس کو ابھی تک رجسٹر نہیں کیا گیا ہے جن میں کوویڈ کی روک تھام تشخیص اور علاج کا سامان بھی شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن