ماضی کی معروف اداکارہ زیبا کی انجیو گرافی مکمل، خطرے کی با ت نہیں: بیٹی ثمینہ

لاہور (عنبرین فاطمہ۔ میگزین رپورٹ) ماضی کی معروف اداکارہ زیبا محمد علی جو کے عارضہ دل میں مبتلا ہو کر اے ایف آئی سی ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہیں۔ ان کی بیٹی ثمینہ علی نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کی اور بتایا کہ ڈاکٹرز نے ان کی والدہ زیبا کی انجیوگرافی کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے اب چار روز کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کی جائیگی۔ ان کی طبیعت خراب ضرور ہے لیکن خطرے والی کوئی بات نہیں۔ ثمینہ نے مزید کہا کہ میری والدہ اچھی اداکارہ ہیں یہ تو سب جانتے ہیں لیکن وہ بہترین ماں ہیں یہ کم لوگ جانتے ہوں گے میری والدہ میرا اور میرے بچوں کا ابھی تک بہت خیال رکھتی ہیں بلکہ وہ ہر کسی کا ہی بہت خیال رکھتی ہیں۔ ان کے مداح ان کی طبیعت کو لیکر خاصے پریشان ہیں میں ان کی شکرگزار ہوں بس وہ دعاؤں میں اپنی پسندیدہ اداکارہ کو یاد رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن