7ارب 80کروڑ کے رمضان پیکچ وزیراعظم ہائوسنگ سکیم کرونا منصوبہ کیلے گرنٹس کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 7ارب 80 کروڑ روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر 19اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔ گھی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے رمضان پیکج کا بجٹ بڑھایا گیا ہے۔ جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے لئے مارجن میں اضافہ کر دیا گیا۔ کپاس کی لینڈ روٹ سے درآمد کی اجازت بھی دے دی گئی  جو30جون تک جاری رہے گی۔ ای سی سی نے 7مختلف اداروں کے لیے تکنیکی گرانٹس کی منظوری بھی دی جب کہ  وزیراعظم لوکاسٹ ہائوسنگ سکیم کے لیے ڈیڑھ ارب،  عالمی بنک کی مدد سے کرونا سے متعلق منصوبے کے لیے بھی گرانٹ منظور کی گئی۔ یو این امن مشن میں تعینات عملے کے لیے 33 کروڑ کی تکنیکی گرانٹ جبکہ کھاد کے دو پلانٹ اگلے9 ماہ تک چلانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ طورخم سرحد کے ذریعے کپاس کی درآمد کی بھی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے کہا کہ خریداری کا عمل اپریل 2021ء سے شروع کر دیا جائے گا تاکہ سبسڈی والی اشیاء ملک بھر میں پھیلے ہوئے چار ہزار سٹورز سے فروخت کیلئے پیش کی جا سکے۔ کمیٹی نے ایم ڈی کو ہدایت کی کہ وہ فنڈز کے بروقت اجراء کیلئے فنانس ڈویژن کیساتھ رابطہ میں رہیں اور خریداری کو قبل از وقت کیا جائے اور اس کی ترسیل کے انتظامات بھی بہترین ہونے چاہیئں۔ کمیٹی نے وزارت صنعت کو ہدایت کی گئی کہ وہ کھاد کی طلب و رسد کی صورتحال پر نظر رکھیں اور ضرورت پڑے تو کھاد کی برآمد کیلئے بروقت فیصلہ کرے۔ صحت کی جانب سے ڈیوٹی فری ڈی ایبل آٹوز سرنجس اور را مٹیریل منگوانے کی سمری پیش کی گئی۔ اجلاس میں وزارت زراعت کی درآمد دس سافٹ سکن ویکلز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا استثنیٰ دینے کی منظوری دی گئی۔ طورخم بارڈر کے راستے افغانستان اور وسطی ایشیا سے کپاس کی درآمد کی سمری پیش کی گئی۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے سیلولر موبائل انڈسٹری کے ایشیو کے حوالے سے سمری پیش کی گئی۔ ای سی سی نے اس معاملے پر ڈاکٹر عشرت حسین کی سربراہی میں سب کمیٹی بنا دی ہے جو ای سی سی کو رپورٹ کرے گی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی اور ڈیلرز کے مارجن کے نظر ثانی شدہ مارجن کی منظوری دیدی گئی اور اس میں فوری طور پر اضافہ اوسط کور انفلیشن کے پچاسی فیصد کے مساوی کیا گیا ہے۔ پاور سیکٹر کی سبسڈی کو ری ٹارگٹ کرنے کے حوالے سے سمری پر غور کیا گیا، سمری کی منظوری دیدی گئی۔ پاور ڈویژن لسٹڈ اصولوں کی بنیاد پر اپنا تجزیہ مکمل کرے گا۔ ای سی سی کے سامنے 31 مارچ کو صارفین کیلئے تھریش ہولڈ اور ریٹ کے بارے میں سفارشات پیش کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن