دکانوں کا قبضہ واگزار کرایا جائے،بصورت دیگر خودسوزی کر لیں گے: جعفرعلی

Mar 11, 2021

ملتان (کرائم رپورٹر)مظفر آباد کے علاقہ پرانی انارکلی کے رہائشی جعفرعلی، خضر عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے فوزیہ صالح سے چار مرلہ کی جگہ 60سال قبل کرایہ پر لی بعدازاں ان سے یہ جگہ دس لاکھ روپے میں خرید کرلی۔ لیکن علاقہ کا قبضہ مافیا شیخ اکرام، شاہد عرف مدو، ببلو نے میری قیمتی دکانوں کی دیواریں توڑ کر سامان اٹھا لیا اور زبردستی قبضہ بھی کرلیا ہے ۔ مقامی پولیس ملزمان کی سرپرست بن گئی ہے اگر میری دکانوں کا قبضہ واگزار نہ کرایا گیا تو وہ تین روز کے بعد سی پی او کے دفتر کے سامنے اہلخانہ کے ہمراہ خود سوزی پر مجبور ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں