ماضی میں بنک بیلنس بڑھانے کیلئے استعمال ہوئی عمران نے  لوٹ مار کا کلچر دفن کردیا عثمان بزدار

لاہور (نامہ نگار) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں بزرگ شہریوں کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ حکومت شہریوں کو مفت ویکسین لگائے گی۔ کرونا پر قابو پانے کیلئے عوام کا بھر پور تعاون ناگزیر ہے۔ بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتوں نے کرونا کے قومی چیلنج کے دوران بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی۔ علاوہ ازیں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے اڑھائی برس میں ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو زک پہنچائی۔ افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن کا منفی کردار کبھی بھی اچھے الفاظ میں یاد نہیں رکھا جائیگا۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی انہوں نے عوام کیلئے کچھ کیا ہے۔ ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ہر موقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے۔ ناکہ لوٹ مار اور کرپشن کا ماضی میں سیاست کو بنک بیلنس بڑھانے کیلئے استعمال کیا گیا۔ قیادت میں سیاسی لوٹ مار کے کلچر کو دفن کیا ہے۔ پنجاب میں بااثر قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہے۔ عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کیلئے ادویات کی بندش کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کینسر کے مریضوں کیلئے ادویات جلد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ عثمان بزدار کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر آگے بڑھایا جائے گا اور منصوبوں کو ٹائم لائن کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔ نہروں میں غیر قانونی پمپس کے ذریعے پانی نکالنے کو روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...