ہتھکڑیوں میں جکڑے  ملزموں کا مخالف پارٹی پر حملہ 

ملتان (سپیشل رپورٹر)ضلع کچہری مقدمہ کی پیشی پر آئے تین ملزمان مخالف پارٹی سے لڑ پڑے۔ ملزمان نے ہتھکڑیوں میں ہونے کے باوجود دوسری پارٹی پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔پولیس نے ملزمان کو دھکے مار کر معاملے کو رفع دفع کرایا۔پولیس نے ملزمان کو پیشی کے بعد بخشی خانہ منتقل کردیا۔

ای پیپر دی نیشن