اوچ شریف (خبر نگار) اوچ گیلانی میں جنرل بس اسٹینڈ سے ملحقہ علاقے عمر ٹاؤن کے کوچہ چوہدری منیر میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہو گیا ہے نکاسی آب نہ ہونے سے گٹروں کے غلیظ گندہ تعفن زدہ پانی نے گلیوں میں جمع ہو کر جوہڑ کی شکل اختیار کر لی۔ جسکی وجہ سے اہل علاقہ کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ تعفن سے مکینوں کا جینا محال ہے اور متعدد موذی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بھی موجود ہے مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار میونسپل کمیٹی میں درخواستیں گزاری گئی ہیں تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔