لاہور(نمائندہ خصوصی)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے تھانہ نولکھا اور مستی گیٹ کا اچانک دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈرومز،حوالات سمیت مختلف حصوں، ریکارڈ، عملہ کی حاضری اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ غلام محمود ڈوگر نے سائلین اور حوالات میں زیر حراست ملزمان سے بھی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھاکہ کرائم گوشواروں،15 کالز کا ریکارڈ اور تمام متعلقہ رجسٹرزمکمل رکھیں اور صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنائیں۔ سائلین کی داد رسی میں تاخیری حربے،بد زبانی اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کروں گا۔