ناقص کارکردگی میں تھانہ کاہنہ کا پہلا نمبر‘ جرائم میں دوسو فیصد اضافہ

Mar 11, 2021

کاہنہ (مرید حسین سیال سے )جرائم کے لحاظ سے تھانہ کاہنہ سب سے آگے لاہور کے تمام تھانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،تھانہ نشتر کا دوسرا نمبر ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او کو تبدیل کرنے کے بعد ماتحت عملے کو بھی تبدیل کیا جانا چاہئے تھا جرائم کے اضافے کے ذمہ دار ایس ایچ او کو تبدیل کر کے دوسرے تھانے میں لگانا پولیس اعلی حکام کو پرانے فارمولے کو تبدیل کرنا چاہئے۔ ناقص کارکردگی پر ڈی ایس پی کو چھ ماہ اور ایس ایچ او کو ایک سال لائن میں جنرل ڈیوٹی پر مامور کرنا چاہئے ،تفصیلات کے مطابق سرکل کاہنہ ڈکیتی ،چوری ، مزاحمت قتل و زخمی، منشیات فروشی و دیگر جرائم میں تھانہ کاہنہ نے لاہور کے تمام تھانوں کو پیچھے چھوڑ دیا کاہنہ میں جرائم کی سطح دو سو فیصد سے بھی تجاوز کر چکی ہے جبکہ تھانے میں تعینات افسران پولیس اعلی حکام کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کرتے آ رہے ہیں۔

مزیدخبریں