سادھوکے( نامہ نگار )انجمن تحفظِ حقوقِ مہاجرینِ جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل مرزا خادم حسین جرال نے کہا ہے کہ اگر آئندہ عام انتخابات میں میرٹ کے بجائے پیسے کے زور پر ٹکٹ بانٹے گئے تو مہاجرین کسی سیاسی جماعت کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ 8 خصوصی نشستوں کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کی 53 میں سے 12 نشستیں پاکستان میں مقیم مہاجرینِ جموں و کشمیر کے لیے مختص ہیں، جن پر عوام کے حقیقی نمائندوں کو ہی ٹکٹ دیے جانے چاہییں۔