امریکہ کے سابق وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی قیادت جانتی ہے کہ امریکی کمزوریوں سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے؟انہوں نے یہ اعتراف خلیج کے موقر انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سعودی عرب کو کمزور کرنے کی کاوش کا تدارک کرے۔سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے کہا کہ سعودی عرب کو اس کے دفاع سے انکار کرنا محض پاگل پن ہے اور لگتا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اسی سمت میں گامزن ہے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں سیکریٹری خارجہ کے فرائض سرانجام دینے والے مائیک پومپیو نے معروف انگریزی اخبار عرب نیوز سے بات چیت میں کہا کہ ایرانی حکومت کو روکنے کے لیے مستقل مزاجی اور مضبوط پیغام کی ضرورت ہے۔مائیک پومپیو نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ حوثی دہشت گرد ہیں اور اس میں بھی کوئی اختلاف نہیں ہے کہ انہیں ایران نے پروان چڑھایا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں مائیک پومپیو نے 2018 میں سیکریٹری خارجہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور انہوں نے ایران کی حکومت کو تنہا کرنے کی پالیسی اپناتے ہوئے زیادہ دبائو ڈالنے کی حکمت عملی اپنائی تھی جس کی وجہ سے خطے میں تنا بڑھ گیا تھا۔
ایرانی قیادت امریکی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانا جانتی ہے، پومپیو کا اعتراف
Mar 11, 2021 | 13:20