ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، ازبکستان کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں بھی کیں۔وزیراعظم عمران نے دونوں ممالک میں تجارتی سرگرمیاں بڑھانے پر زور دیا۔ازبکستان کے صدر رنے وزیراعظم عمران خان کو تاشقند کانفرنس میں شرکت کا پیغام دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے 14ویں اقتصادی تعاون تنظیم سمٹ میں شرکت کی،
کشمیر کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں قتل عام کی مذمت کرتا ہے۔