صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکریٹریٹ میں کابینہ کمیٹی قانون کا53 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری ریگولیشن، سیکرٹری جنگلات، سیکرٹری مواصلات، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری معدنیات، سیکرٹری سوشل ویلفئیر اور سیکرٹری سپورٹس سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔کمیٹی نے جن قانونی تجاویز کی منظوری دی ان میں پنجاب فارسٹ اینڈومنٹ ایکٹ کا مسودہ، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کی ترمیم اور پنجاب سپورٹس پالیسی 2020 کا مسودہ شامل ہیں۔ کابینہ کمیٹی فنانس اینڈ ڈویلپمینٹ کے ٹی او آرز میں ترمیم کا معاملہ اور پنجاب سوشل ویلفئیر آرگنائزیشنز(رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن) ایکٹ 2021ء کا ترمیمی مسودہ مزید بحث کے لیے ذیلی کمیٹیوں کے سپرد کر دیا گیا۔ جن تجاویز کو مزید غوروخوض کے لیے ملتوی کیا گیا ان میں پنجاب بیت المال ترمیمی ایکٹ 1991ء، پنجاب منرل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی اور کٹاس راج ہندو مندر کی موثر دیکھ بھال کے لیے اس کا انتظام پنجاب سے وفاق کو منتقلی کی تجاویز شامل ہیں۔
کابینہ کمیٹی قانون کا53 واں اجلاس صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکریٹریٹ منعقد ہوا
Mar 11, 2021 | 22:14