چینی کمپنی کا گوادر میں فلٹر یشن پلانٹ لگانے کا معا ہدہ روزانہ 12لاکھ گیلن پانی ملے گا


گوادر ( بیورو رپورٹ)  چینی کمپنی گوادر پورٹ کے احاطے میں  ڈیسالنیشن پلانٹ قائم کرے گی جس سے  ڈیسالنیشن پلانٹ سے شہریوں کو روزانہ 12 لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔ ڈیسالنیشن پلانٹ چند مہینوں میں تکمیل کو پہنچے گی ڈیسالنیشن پلانٹ کی تکمیل کے بعد شہر کی پرانی آبادی کو درپیش آبنوشی کا دیرینہ مسلہ حل ہوجائے گا۔اس سلسلے میںیادداشت کے معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب  ہوئی ۔اس موقع پر  پاک نیوی کے ریئر ایڈمرل جواد احمد، پاک آرمی کے برگیڈیئر فہد حسین اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ انجنئیر داؤد کلمتی گوادر اور چینی نمائندہ ژائو نے  یاد داشت کے معاہدے پردستخط کردیے۔  چئیر مین گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نصیر احمد کاشانی نے کہا کہ اس اہم پرو جیکٹ سے اہلیان گوادر کے عوام کو درپیش پینے کے صاف پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن