لاہور(سٹاف رپورٹر) لیڈز یونیورسٹی کے 5ویں عظیم الشان کانووکیشن کا انعقادہوا صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی کانووکیشن میں چیئر مین لیڈز یونیورسٹی میاں ظہور احمد وٹو اور وائس چانسلر پروفیسر اشہد احمد ایم ڈی اسد وٹو،رجسٹرار ڈاکٹر سعید احمد اور طلحہ وٹو ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔پروگرام میں لیڈز یونیورسٹی کے انجینئرنگ ،ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز، بزنس ایڈمنسٹریشن،کامرس اور کمپیوٹر سائنس کے شعبہ جات سے تعلق رکھتے والے 600 سے زائد طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں ۔ کانووکیشن میں نمایاں تعلیمی کارکردگی دکھانے والے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو گولڈ میڈلز بھی دیئے گئے۔رضیہ رشید ، ریما خان،روبینہ شاہین اور سحر چوہدری کے نام سے کل چار طالبات نے شاندار تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر فائونڈرزمیڈلز حاصل کئے۔مجموعی طور پر 14طلبہ نے رول آف آنر میڈل حاصل کئے جبکہ 7طلبہ نے امتیازی کارکردگی کا تمغہ اور 30طلبہ نے میرٹوریس میڈل حاصل کئے کانووکیشن کا آغاز تلاوت قرآن اور ترجمے سے ہوا۔تمام فیکلٹی ممران کے پروسیشن اور مہمانوں کی آمد پر ہال میں قومی ترانہ بجایا گیا۔کا نووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہاکہ میں طلبہ اور لیڈز یونیوسٹی کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یہ سمجھتا ہوں کہ ملکی ترقی کیلئے گورنمنٹ یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ ہماری پرائیوٹ یونیورسٹیاں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے مزیز کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ لاہور لیڈز یونیورسٹی اس مقابلے کی دنیا میں روز بروز ترقی کر رہی ہے۔ ہمیں سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین لیڈز یونیورسٹی میں ظہور احمد وٹو نے کہا کہ ہم اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہوئے خوشی اور فخر سے لیڈز یونیورسٹی کہ 5ویں کانووکیشن کا جشن منا رہے ہیں۔کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر لیڈز یونیورسٹی پروفیسر اشہداحمد نے کہا کہ لیڈز یونیورسٹی طلبہ اور طالبات کیلئے نا صرف تعلیمی بلکہ تربیتی ادارہ ہے۔ہم بچوں کو بہترین انفسٹر کچرکے ساتھ تعلیمی اور تحقیقی کاموں میں باہم سہولیات کے ذریعے سپورٹ کرتے ہیں۔
لیڈز یونیورسٹی کا پانچواں کانووکیشن ،600سے زائد طلبہ میں ڈگریاں تقسیم
Mar 11, 2022