لاہور(سپیشل رپورٹر) دوسری بین الاقوامی کانفرنس صریر خامہ ’’فن قلم‘‘ کے تیسرے روز قومی و بین الاقوامی محققین‘ دانشوروں اور خطاطی سے گہری دلچسپی رکھنے والے اساتذہ کرام‘ طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کے تیسرے روز بھی دو سیشن منعقد کی گئے۔ کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سمیرا جواد نے بطور ماہر شرکت کی۔ پہلے سیشن کی سربراہی ڈاکٹر رافعہ طاہر اور دوسرے سیشن کا پروفیسر ڈاکٹر سرمد حسین کی سربراہی میں انعقاد ہوا۔
بین الاقوامی کانفرنس صریر خامہ ’’فن قلم‘‘ کاتیسرا روز، عالمی محققین، دانشور و دیگر شریک
Mar 11, 2022