الزامات مسترد‘ اسرائیلی جوہری پروگرام امن کیلئے خطرہ: ایران 


ویانا (اے پی پی) ایران نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کا خفیہ جوہری پروگرام علاقائی امن اور سلامتی کے لیے ایک سنگین اور مسلسل خطرہ ہے۔ ویانا میں ایرانی مندوب محمد رضا غائبی نے ایران میں آئی اے ای اے کے حفاظتی اقدامات کے نفاذ سے متعلق بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں اسرئیلی ریاست کے نمائندے کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات اور ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف تمام آپشن میز پر رکھنے کی دھمکی کے رد عمل میںیہ بات کہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن