سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران 7.6 فیصدکی شرح نمو ریکارڈ:سٹیٹ بنک

Mar 11, 2022


اسلام آباد (اے پی پی) سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.6 فیصدکی شرح نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق  فروری 2022 میں کارکنوں کی ترسیلات کی مستحکم کارکردگی برقرار رہی اور 2.2 ارب ڈالرکی ترسیلات آئیں۔

مزیدخبریں